Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب بھر کے سرکاری کالجز کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ

حکومت نے صوبے بھر کے کالجز کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں محکمہ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور انرجی ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے پلان تیار کرلیا اور دونوں محکموں ک درمیان ایم او یو بھی سائن ہوگیا ہے، جس کے تحت انرجی ڈیپارٹمنٹ 355 کالجوں کو سولرائز کرنے میں مدد دے گا۔

علاوہ ازیں طالب علموں کی الیکٹرک موٹر سائیکلز کو چارج کرنے کے لیے چارجنگ سٹیشن بھی بنائے جائیں گے، ان کالجوں میں 176 مردانہ اور 179 خواتین کالجز شامل ہوں گے۔

یہ کام تین مراحل میں مکمل کیا جائے گا پہلے مرحلے میں 43 کالجوں اور ان میں 24 ای وی سٹیشن نصب کیے جائیں گے، دوسرے مرحلے میں 190 کالجوں کو سولرائز کیا جائے گا اور 67 ای وی سٹیشن لگائے جائیں گے جبکہ تیسرے اور آخری مرحلے میں 144 کالجوں کو سولرائز کیا جائے گا اور 44 ای وی سٹیشن نصب کیے جائیں گے، ان تمام کی تنصیب پر 2941 ملین روپے خرچہ آئے گا اور سالانہ 1346 روپوں کی بچت ہوگی، اور یہ تمام سسٹمز 21500 کلو واٹ بجلی پیدا کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button