Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان کے بعد لاہور میں بھی ٹرانس جینڈر کی کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ ، معروف ڈیزائنر تعاون کریں گے

ملتان میں ٹرانس جینڈر کی کامیاب کلاسز کے بعد حکومت نے لاہور میں بھی کلاسز شروع کرنے کافیصلہ کیا ہے ، جس کےلئے مخیر حضرات سے مدد لی جائے گی۔

اس سلسلے میں صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی فیشن ڈیزائنرز و معروف شوبز شخصیت حسن شہریار یاسین( ایچ ایس وائے )سے اہم ملاقات کی۔

ملاقات میں سکول کھانا، پروگرام، ٹرانس ایجوکیشن، اور طلبا کو فنی تربیت فراہم کرنے کے فروغ کے حوالے بات کی گئی۔

ڈاکٹر مراد راس نے بتایا کہ ایچ ایس وائے نے تمام زیر گفتگو منصوبوں کے فروغ کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ملتان میں کامیابی سے انعقاد کے بعد بہت جلد لاہور میں ٹرانسجینڈرز کے لئے سکول کھولنے جا رہے ہیں، ماضی میں کسی بھی حکومت کی جانب سے ٹرانسجینڈر طبقے کی تعلیم و تربیت پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

سکول کھانا پروگرام پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلایا جا رہا ہے، ہماری بھرپور کوشش ہے کہ معاشرے کے مخیر حضرات ہمارے بچوں کی بہتر نشوونما کے لیے سکول کھانہ پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

سکول کھانا پروگرام کے پرائمری سطح پر آغاز کی بدولت طلبا کی صحت میں 77 فیصد بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔جن سکولوں میں سکول کھانہ پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے وہاں طلبا کی حاضری میں 33 فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، سکول کھانا پروگرام کو صوبے بھر کے تمام پرائمری سکولوں تک لے جانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button