Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنجاب لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی شرائط سامنے آگئیں

پنجاب لٹریسی ڈیپارٹمنٹ نے سکولوں کے حوالے سے نئی شرائط جاری کر دی۔
ا س سلسلے میں جاری مراسلے کے مطابق چھ ہزار سکولوں کے اساتذہ مستقل نہیں ہونگے، سکولوں کی تعمیر و مرمت کیلئے کوئی فنڈز نہیں ملیں گے، ان سکولوں کیلئے نان ٹیچنگ سٹاف بھی نہیں دیا جائے گا۔
اس کے علاوہ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ جب چاہے ان سکولوں کو دوسرے سکولوں میں ضم کر سکے گا، سکولوں کے اساتذہ کو ماہانہ آٹھ ہزار روپے تنخواہ ملے گی۔
واضح رہے اس سے قبل پنجاب کے پاس تیرہ ہزار غیر رسمی سکول ہیں۔