Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

لنڈ گینگ و سکھانی گینگ سمیت تمام منظم گینگز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں کچہ کے علاقوں سے جرائم پیشہ عناصر کے مستقل سدباب کیلئے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم پلان کے تحت ٹھوس اقدامات کئے جائیں ، اور لنڈ گینگ ، سکھانی گینگ سمیت تمام منظم گینگز اور ان کے سہولت کاروں کو جلد از جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے ۔

آئی جی پنجاب نے کچہ میں سرگرم کریمنل گینگز کے خلاف سرچ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ خطرناک گینگز کے مستقل خاتمے کیلئے سندھ اور بلوچستان کی پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ کوارڈی نیشن کو مزید بہتر بنایا جائے گا ، تاکہ گینگز میں شامل مجرمان کو فرار کا موقع نہ مل سکے ۔

راؤ سردار علی خان نے کہا کہ کچہ پولیس پکٹس کو مستقل پولیس پوسٹس کا درجہ دیا جائے گا ، اور کچہ کے علاقوں میں پولیس کی رسائی کو مزید بہتر بنانے کے لیئے نئی روڈز اور پل بنائے جائیں گے ۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ کچہ کے علاقوں کے افراد کو روزگار کی فراہمی اور پولیس میں بھرتی کرنے کیلئے عمر اور تعلیم میں رعایت کی شرائط پر غور کیا جا رہا یے۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ کچہ فرنٹ لائن پر لڑنے والے جوان ہمارے اصل ہیروز ہیں، اور کچہ میں تعینات پولیس فورس کی فلاح اور ویلفیئر کے لیئے اسپیشل پیکج لایا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج راجن پور میں کچے کے اندرونی علاقوں کے دورے کے موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب کے ہمراہ میٹنگ کی صدارت اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

پنجاب حکومت نے راجن پور کچہ کے علاقہ کی بحالی و جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا، اور پنجاب حکومت کے بڑوں، چیف سیکرٹری کامران علی افضل اور آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے روجھان اور کچہ کے علاقوں کا دورہ کیا ۔

دونوں افسران نے فرنٹ لائن پر روجھان کچہ پکٹ بہار ماچھی اور پکٹ بستی دولانی کا دورہ کیا، اور فیلڈ میں جاری اقدامات کا جائزہ لیا ،جبکہ ڈی پی او راجن پور نے کچہ میں امن و امان کی صورتحال پر چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو بریفنگ دی ۔

آئی جی پنجاب کو کچہ کے علاقہ میں 17 نئی پولیس پکٹس کے قیام اور کچہ میں جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں پر بریف کیا گیا۔

آئی جی پنجاب نے کچہ میں تعینات پولیس جوانوں سے ملاقات کی، اور فرنٹ لائن پر ڈیوٹی سر انجام دینے والے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی ۔

کمشنر ڈیرہ غازیخان خان اور ڈپٹی کمشنر راجن پور نے کچہ کے علاقوں میں بنیادی سہولیات سکولز ، ہسپتال اور انفرا سٹرکچر کے حوالے سے بریفنگ دی۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے کچہ کے علاقوں میں سڑکوں ، سکولز اور ہسپتالوں کی تعمیر کے جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔

انہوں نے کہا کہ کچہ کے مقامی افراد کی بحالی اور جرائم سے دور رکھنے کے لیے انہیں سرکاری اداروں میں نوکریاں دینے پر بھی غور کیا جائے گا۔

آئی جی پنجاب نے روجھان سنٹر آف ایکسیلنس اور ایس ڈی پی او آفس روجھان کا دورہ بھی کیا ۔

اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب ، آر پی او ڈیرہ غازی خان اور ڈی پی او راجن پور سمیت پولیس اور انتظامیہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں