Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

پنجاب پولیس کا دھاتی ڈور اور پتنگ سازوں کے لیے سخت کریک ڈاؤن جاری

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کے حکم پرصوبہ بھر میں پولیس ٹیموں کا دھاتی ڈور اور پتنگ سازوں کے لیے سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔

آئی جی پنجاب نے صوبے کے تمام سپروائزری افسران کو ہدایت کی ہے کہ دھاتی ڈور و پتنگوں کی تیاری، خریدو فروخت اور استعمال میں ملوث قانون شکن افراد کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لاکر عدالتوں سے قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جاسکے۔

اسی سلسلے میں پنجاب پولیس نے وہاڑی میں کاروائی کرتے ہوئے پتنگیں اور دھاتی و کیمیکل ڈور بنا کر سپلائی کرنے والا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وہاڑی پولیس نے صوبہ بھر میں پتنگیں اور دھاتی و کیمیکل ڈور بنا کر سپلائی کرنے والا بڑا نیٹ ورک پکڑ کر فیکٹری سیل کر دی ہے۔

ڈی پی او وہاڑی کی سربراہی میں تشکیل کردہ پولیس کی خفیہ ٹیموں نے چھاپہ مار کر تحصیل میلسی میں پتنگیں و دھاتی ڈور تیار کرنے والی اس فیکٹری کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی۔

ڈی پی او وہاڑی محمد طارق عزیز نے بتایا کہ فیکٹری سے دس کروڑ روپے مالیت کی پتنگیں اور دھاتی ڈور و دیگر سامان بر آمد کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فیکٹری میں تیار ہونے والی پتنگیں اور ڈوریں پنجاب کے مختلف اضلاع و بیرون ملک سپلائی و سمگل کیا جاتا تھا، جبکہ فیکٹری سے پتنگ فروشی کے آن لائن کاروبار میں ملوث ایجنٹس کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیاہے۔

ڈی پی او وہاڑی نے بتایا کہ فیکٹری مالک و دیگر عملہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور فیکٹری سے 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔م

ڈی پی او وہاڑی محمد طارق عزیز نے مزیدکہاکہ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر پتنگ و دھاتی ڈور سے قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کاروائیاں جاری ہیں، اور دھاتی ڈور اور پتنگوں کی تیاری، خرید و فروخت اور استعمال کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جارہا ہے۔

ڈی پی او وہاڑی محمد طارق عزیز نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ اپنے گردو نواح میں پتنگ بازی ہونے کی صورت میں 15 پر اطلاع کریں، فوری قانونی کاروائی یقینی بنائی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button