پی پی ایل اے کا کالجز کی نجکاری روکنے اور 5 درجاتی فارمولے کی منظوری کے لئے احتجاج کا اعلان

پنجاب پروفیسر اینڈ لیکچرار ایسوسی نے کالجز کی نجکاری روکنے اور 5 درجاتی فارمولے کی منظوری کےلئے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
اس سلسلے میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پنجاب بھر سے نمائندوں سے شرکت کی اجلاس میں اساتذہ کو درپیش مسائل اور ان کا ممکنہ حل پر غور کیا گیا اور سخت تشویش کا اظہار کیا، موجود حکومت دن بدن سرکاری ملازمین کی مراعات چھین کر مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے اور سکولوں کی طرز پر کالجز کو بھی آؤٹ سورس کرکے تعلیم کے دروازے غریب عوام پر بند کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
ان اداروں کے حاضر سروس ملازمین در بدر اور اعلیٰ تعلیم یافتہ پر روزگار کے مواقع بند ہو جائیں گے، جس پر فیصلہ کیا گیا ہے ان اقدام کو روکنے کے لئے بھرپور احتجاج کیا جائے گا، اسے روکنے کی پر پور جد وجہد کی جائے گی۔
آگیگا کے 14 اکتوبر 2025 کے دھرنے کو کامیاب بنانے کے لیے پیپلا اپنا پورا زور لگائے گی، اگلے دو ماہ کے ہدف میں تمام زیر التوا پروموشنز کو آخری مراحل تک پہنچائے جائیں گے، پے پروٹیکشن ،پانچ درجاتی فارمولے کا حصول اور کیڈر کی ری فکسیشن آئندہ چھ ماہ کے اہداف میں شامل ہونگے۔




















