Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب پروفیسر اینڈ لیکچرر ایسوسی ایشن کی کال پر کالجز میں احتجاج شروع کردیا گیا

پی پی ایل اے کی صدر میڈم فائزہ رعنا کی کال پر پنجاب بھر میں دو دن کے احتجاجی پروگرام کا شیڈول دیا گیا تھا، گزشتہ روز اساتذہ نے کالجز گیٹ پر آکر سڑک کنارے احتجاج کیا، اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے۔

تاہم ڈویژنل کی سطح پر احتجاج کے پروگرام پر عمل نہ ہوسکا، جس میں پریس کلب باہر ایک گھنٹہ کا احتجاجی کیمپ لگایا جانا تھا اور پریس کانفرنس کرکے محکمہ ہائر ایجوکیشن کی پالیسیوں سے عوام کو آگاہ کرنا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ قیادت کی ہدایت پر آخری وقت میں پروگرام تبدیل کردیا گیا ہے، احتجاج کا نیا شیڈول جلد ہی جاری کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button