Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اساتذہ پر تشدد : سرکاری کالجز میں تعلیمی بائیکاٹ کا اعلان

پی پی ایل اے کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ عید تک کالجز کی بندش کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

کال پر پورے پنجاب کے کالجز بند رہےگے،جن اساتذہ نے ویڈیو بنائی ان کے موبائل توڑے گئے ،سول سیکرٹریٹ کے باہر اساتذہ 37 روز سے خوار ہورہے ہیں۔

پے اینڈ سروس پروٹیکشن پنجاب کے اساتذہ نےلکشمی چوک میں بھرپور احتجاج کیا۔

کنوئینر پے اینڈ سروس پروٹیکشن پنجاب چودھری غلام مرتضی کا کہناتھاکہ پنجاب حکومت اور افسر شاہی نے اساتذہ کے پر امن دھرنے پر دھاوا بولا گیا، اساتذہ کو زودوکوب کیا اور موبائل فون بھی چھین لئے گئے۔

حکومت کے ظلم کے خلاف اساتذہ پنجاب بھر میں سراپا احتجاج ہیں، اساتذہ کا کہناتھاکہ ہمارے پر امن احتجاج کا ناجائز فائدہ اٹھایا گیااب مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button