Breaking NewsEducationتازہ ترین

کالج اساتذہ کا احتجاج جاری، کلاسوں کا بائیکاٹ

پنجاب بھر کے اساتذہ کا کالج اساتذہ کے پرامن دھرنے پر پولیس گردی کے خلاف احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا،صوبہ بھر کی طرح ملتان کے کالجز میں اساتذہ نے بطور احتجاج کلاسز کا بائیکاٹ کیا۔

اس حوالے گزشتہ روز ملتان میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا،جس میں اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، احتجاجی اساتذہ کے مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے پے پروٹیکشن کمیٹی کے ڈویژنل کنونئیرپروفیسر حافظ محمد ارشاد نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کا لج اساتذہ کے ساتھ پنجاب پولیس کی غنڈہ گردی کا فوری نوٹس لیں۔

انہوں نے کہا کہ کالج اساتذہ پچھلے 36 دنوں سے پے پروٹیکشن کے لیے عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد کے لیے لاہور سول سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنا دیئے بیٹھے تھے کہ رات کے اندھیرے میں پنجاب پولیس وانتظامیہ نے ان پر دھاوا بول دیا، پروفیسرز کو زدو کوب کیا، کچھ کوگرفتار بھی کیا،سامان بھی ساتھ لے گئے۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعہ پر کالج اساتذہ میں غم وغصہ کی لہر پائی جاتی ہے اور پنجاب بھر میں اساتذہ سراپا احتجاج ہیں

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اساتذہ کے مطالبات کے تسلیم کئے جانے اور انہیں پے پروٹیکشن دیئے جانے تک احتجاج جاری رہے گا۔

اس موقع پراساتذہ رہنما پروفیسر عاطف سہو،پروفیسر میڈم راضیہ،میڈم سعدیہ نے بھی خطاب کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں