Breaking NewsEducationتازہ ترین
مردم شماری کا معاوضہ دو : ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن
پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ملتان کا اجلاس زیر صدارت راؤ طارق مصطفیٰ ضلعی صدر پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ملتان منعقد ہوا، جس میں مہمان خصوصی رانا دلشاد علی ضلعی سرپرست اعلی اور رانا اسلم انجم صوبائی سرپرست اعلی پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ملتان تھے۔
اجلاس میں اساتذہ کے مسائل کے بارے میں بحث ہوئی، جس میں کہا گیا کہ جن اساتذہ کرام نے مردم شماری کی ڈیوٹی کی تھی ، انہیں ابھی تک اس کا معاوضہ نہیں ملا، س سلسلہ میں ادارہ شماریات سے مطالبہ کیا گیا کہ جلد از جلد اساتذہ کو مردم شماری کا معاوضہ ادا کیا جاۓ۔
اجلاس میں شہزاد ظفر خان، راؤ ساجد ، غلام عباس، فاروق احمد، یونس لودھی، افنان اشفاق، مشتاق حسین ، محمد احمد اور دیگر عہداران شامل تھے۔