Paid ad
Breaking NewsNationalSportsتازہ ترین

جونیئر کلرک کی مرضی سے ڈیوٹی

پنجاب سپورٹس بورڈ کی انتظامی گرفت کمزور پڑنے لگی۔

حکومت کی طرح سرکاری محکموں کی بھی دفتر امور پر گرفت کمزور پڑنے لگی ، سپورٹس بورڈ حکام ایک کلرک کے سامنے بے بسی کی تصویر بن کررہ گیا، ڈویژنل سپورٹس آفیسر نے بھی آنکھیں بند کرلیں۔

ڈویٹرنل آ فیسر سپورٹس ملتان جونئیر کلرک کی غیر قانونی طور پر ملتان تعیناتی پر ایکشن لینے سے تاحال قاصر ہیں۔
ڈی او سپورٹس ملتان رانا ندیم انجم ڈسٹرکٹ ملتان،خانیوال،لودہراں اور وہاڑی کے سرکاری معاملات کو مانیٹر کرتے ہیں مگر گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے ڈویثرن کے ہیڈکوارٹر میں غیر قانونی طور پر کام کرنے والے جونئیر کلرک محبوب کے خلاف قانون کے مطابق کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے جس کی وجہ سے سپورٹس حلقوں میں ڈی او سپورٹس کی اپنے ماتحت ڈسٹرکٹس میں انتظامی کنٹرول کی کمزوری قرار دیا جا رہا ہے۔

دوسری شجاع آباد میں تعیناتی کے احکامات ہونے کے باوجود جونئیر کلرک مسلسل ملتان میں کام کر رہا ہے جونئیر کلرک کی جانب سے مبینہ طور پر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وہ ملتان میں ہی کام کرتے رہے گے جس کی وجہ سپورٹس آفسران کی آشیرباد قرار دیا جا رہا ہے۔

پنجاب سپورٹس بورڈ میں ملازمین کی مرضی سے ڈیوٹی کرنے پر پنجاب سپورٹس بورڈ کی انتظامی گرفت پر سوالات اٹھا دئیے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button