Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ہائے مہنگائی، سکولوں کا بجٹ کم پڑگیا، بل پورے کرنا مشکل ہوگیا

پنجاب ٹیچر یونین (وڑائچ )گروپ کے چیئر مین رانا شفیق الرحمان نے کہا ہے کہ سکولوں کے بجلی کے بل بہت زیادہ آ رہے ہیں نان سیلری بجٹ بہت کم اور بجلی کے اخراجات زیادہ ہیں .
نان سیلری بجٹ سے بجلی کا بل بھرنا بھی مشکل ہے باقی مثلاً واسا کا بل اور دوسرے اخراجات مشکل پورے ہوتے ہیں .
بجلی کی بچت کی وجہ سے سکولوں میں سبزہ نا پائید ہو کر رہ گیا ہے اس سے گرین پاکستان کا خواب ادھورا رہتا نظر آتا ہے .
مزید براںرانا شفیق الرحمان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سکولوں اور سرکاری اداروں کا ٹیرف کمرشل تبدیل کر کے گھریلو کیا جائے تاکہ سکولوں میں پودوں کو ضرورت کے تحت پانی مل سکے اور گرین پاکستان کا خواب پورا ہو سکے۔
ان حالات میں سکولوں کے بجٹ میں سکول انتظامیہ کو مشکلات ہیں مہنگائی کا یہ عالم ہے کہ بچوں کو سپارے خود خریدنے پڑتے ہیں .50 روپے کا سپارہ 150 روپے کا مل رہا ہے. حالانکہ سپارے نان سیلری بجٹ سے سکول انتظامیہ کو لے کر دینا چاہیے.
واسا کا ٹیرف بھی گھریلو کیا جائے ورنہ سکولوں کو چلانا مشکل ہو جاے گا .۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button