Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

قرآن پاک معہ ترجمہ و تفسیر کی صیحح تعلیم دینے کے لیے مستند اساتذہ کرام کو تعینات کیا جائے:پنجاب ٹیچر یونین

حافظ غلام محی الدین صدر مرکزیہ پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں قرآن پاک معہ ترجمہ و تفسیر کی صیحح تعلیم دینے کے لیے مستند اساتذہ کرام کو تعینات کیا جائے تاکہ بچوں کو قرآن پاک کی صیحح تعلیم دی جا سکے ، اس سلسلے میں حکومت سست روی سے کام نہ لے۔بلکہ اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری کو پورا کرے ہم حکومت کے احسن اقدام کی بھرپور تائیدکرتے ہیں لیکن اہداف کو حاصل کرنے کے لیے عملی اقدامات کی اشد ضرورت ہے ۔

مہنگائی کی موجودہ صورت حال انتہائی تشویش ناک ہے حکومت تمام ایڈہاک ریلیفزکو بنیادی تنخواہ میں ضم کر کے پے سکیل ریوائز کرے اور تنخواہوں میں 100% اضافہ کرے، ہاؤس رینٹ 2008 کی تنخواہ پر منجمد ہے اس کو موجودہ تنخواہ کے مطابق دیاجائے۔

کنوینس الائونس اور میڈیکل الائونس میں بھی اضافہ کیا جائے۔پنجاب کے تمام ملازمین کو وفاق کی طرز پر ڈسپیریٹی ریڈکشن الائونس رننگ بیسک پر دیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار میاں محمد شفیق کمبوہ صدر پنجاب ٹیچرز یونین ضلع ملتان ، عرفان غوری سینئر نائب صدر پنجاب ٹیچرز یونین ضلع ملتان ، رائو سلیم اختر فانی نے کیا۔

چوہدری محمد حنیف میئو، جاوید اقبال گجراور جام محمد اسلم نے کہا کہ ایجوکیٹرز اساتذہ کو تاریخ تقرری سے مستقل کیا جائے۔پے اینڈ پروٹیکشن کے معاملے کو سنجیدگی سے حل کیا جائے۔

ملک سجاد احمد کھوکھر، محمد افضل خان،میاں محمد مظہر مہے اور محمد ارشد نے کہا کہ اساتذہ کی محکمانہ ان سروس پروموشن میں بلا جواز تاخیر سے تمام اساتذہ کیڈر ز میں بے چینی پائی جاتی ہے ۔

حکومت تمام اساتذہ کو 50% کوٹہ کے مطابق محکمانہ ان سروس پروموشن دے اس سلسلے میں ریوائز سنیارٹی لسٹیں ترجیحی بنیادوں پر مرتب کی جائیں۔

میاں طیب احمد بودلہ ، محمد اسلم وٹو اور سید ارشاد حسین شاہ نے کہا کہ ریٹائرمنٹ پر اساتذہ کو گروپ انشورنس کی رقم دی جائے اور ریٹائرمنٹ کی عمر پر 55 سال کی پابندی فی الفور ختم کی جائے تاکہ اساتذہ 25 سال سروس مکمل کرنے کے بعد باوقار انداز سے اپنی ریٹائرمنٹ لیں سکیں۔

حکومت ایسے جابرانہ اقدامات نافذ کر کے اساتذہ اور سرکاری ملازمین میں بے چینی پیدا کر رہی ہے۔دوران سروس وفات پانے والے ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں تاکہ لواحقین کو پریشان نہ ہونا پڑے ۔
اس سلسلے میں مالی معاملات کی باقاعدہ منصوبہ بندی کر کے لواحقین کو ادائیگی ممکن بنائی جائے۔

ساجد علی ، محمد ابوبکر ، رائو واصف جاوید ، رانا شوکت علی اور حاجی خلیل الرحمٰن نے کہاکہ اساتذہ کو ان کی کوالیفکیشن کے مطابق سکیل دیے جائیں ، تاکہ وہ دلجمعی کے ساتھ اپنے ادارے میں تدریسی فرائض احسن انداز سے سر انجام دے سکیں۔

رانا محمد عبداللہ ، طاہر حسین ، ملک اللہ ڈتہ کھوکھر اور شیخ حسیب ارشد نے کہا کہ جن تعلیمی اداروں کو بغیر وسائل کے اپ گریڈ کیا گیاہے ان کو خصوصی گرانٹ دی جائے تاکہ وہاں تعلیمی عمل احسن طریقے سے جاری رہ سکے اور ان سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے نئے اساتذہ کا تقرر جلد از جلد عمل میں لایا جائے۔

ہیڈ ٹیچرز کے الائونسز میں بھی اضافہ کیا جائے۔رانا وسیم ربانی ، چوہدری علی شیر ملک الطاف الرحمٰن اور محمد ماجد نے کہا کہ اساتذہ کی خالی اسامیوں کو فی الفور پر کیا جائے اور دور دراز کے تعلیمی اداروں میں ہیڈ ٹیچرز کی تعیناتی جلد از جلد عمل میں لائی جائے۔

عہدیداران نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اساتذہ کے جائز حقوق کو فی الفور تسلیم کیا جائے۔میاں محمد شفیق کمبوہ نے مزید کہا کہ جن اساتذ ہ کو ماہ دسمبر کی تنخواہ تاحال نہیں دی گئی اس سلسلے میں فنانس ڈیپارٹمنٹ مناسب اقدامات اٹھائے تاکہ تمام اساتذہ کی دسمبر اور جنوری کی تنخواہوں کی ادائیگی کو بروقت ممکن بنایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں اساتذہ کے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب ضلع ملتان حافظ غلام محی الدین صدر مرکزیہ پنجاب ٹیچرز یونین پنجا ب کی قیاد ت میں اپنی جد و جہد جاری رکھے گی اور کرپشن کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔اساتذہ کی عزت نفس کو مجرو ح نہیں ہونے دیا جائے گا۔

پنجاب ٹیچرز یونین نے ہمیشہ مثبت انداز سے اساتذہ کی خدمت کی ہے اور یہ سلسلہ قائدین کی قیادت میں جاری رہے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button