Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب ٹیچرز یونین پیر زادہ گروپ کی کارنر میٹنگ ، مطالبات سامنے آگئے

پنجاب ٹیچرز یونین پیر زادہ گروپ کے مرکزی صدر پیر زادہ رؤف احمد اور مرکزی جنرل سیکرٹری پنجاب محمد شکیل طاھر شانی نے گورنمنٹ بوائز P/S اوقاف پائلٹ تحصیل شالیمار کا دورہ کیا ، اور موجود اساتذہ کے ساتھ کارنر میٹنگ کی۔
سکول کے پرنسپل محمد ندیم نے ان کا شاندار استقبال کیا ۔

ملاقات کا مقصد اساتذہ کرام کے درپیش مسائل کا حل تھا۔ آج مہنگائی کے اس دور ھر ملازمین کا جینا دوبھر کیا ھوا ھے۔ ھر طرف افراتفری کا عالم ھے۔ حکمرانوں کو چاھیے کہ مہنگائی کے تناسب سے گورنمنٹ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرے، اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی بجائے قیمتیں کم کریں۔

اساتذہ کی فلفور نئی بھرتیاں کی جائیں۔ھر پرائمری سکولوں میں سیکورٹی گارڈ اور سئوپر کی آسامیاں منظور کی جائیں، اور ان پر فوری طور پر بھرتیاں کی جائیں۔

NSB کو مہنگائی کے حوالے سے ریشو بڑھائی جائے۔ ھاؤس ریئنٹ۔ کنوینس ۔ میڈیکل ۔بچوں کے سکالرشپ اور گروپ انشورنس میں فوری اضافہ کیا جائے ۔ٹیچرز سن کا کوٹہ نوکری اور کالجوں ۔یونیورسٹیوں میں داخلے کے لئے بحال کیا جائے ۔

مرکزی صدر پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب پیرزادہ رؤف احمد نے ان کے جائز مطالبات حل کرنے کے لیے فوری طور پر وزیر اعلیٰ ۔صوبائی وزیر تعلیم ۔ سکریٹری سکولز ایجوکیشن ۔اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جائز مطالبات کو فوری حل کیا جائے اور آخر میں سکول کے پرنسپل محمد ندیم کا ان کی میزبانی پر شکریہ ادا کیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button