Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب ٹیچرز یونین کا خصوصی اجلاس، نئے مطالبات پیش کردئے

پنجاب ٹیچرز یونین کا خصوصی اجلاس ضلعی صدر ملک عبدالغفار کی صدارت میں ہوا، مہمان خصوصی صوبائی سنئیر نائب صدر رانا عبدالقیوم نازش ، ڈویژنل صدرحافظ سیلم تھے ۔

اجلاس میں سیکرٹری جنرل اشفاق انصاری ،چیرمین رانا محمد شفیق ،سرور قریشی ،اللہ دتہ دھرالہ ،مہر اقبال، نواز سندھو،اکرم مئیو ،ملک بلال ،سعید گجر، رانا دلشاد ، شازیہ شریف ،بھی شریک ہوئے ،سیکرٹری جنرل اشفاق انصاری نے ایک قرارد اد پیش کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ وفاق کی طرز پر پنجاب کے سرکاری ملازمین کے لئے رننگ بیسک پے پر 15فی صد ڈسپیرٹی الاونس دیا جائے اور فوری طور پر نوٹیفیکشن جاری کیا جائے اور تمام ایڈہاک فنڈرز کو بنیادی تنخواہ میں ضم کیا جائے ۔

اجلاس کے شرکاءنے مزید کہا کہ حالیہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور بڑھتی ہوئی مہنگائی سے ٹیچر طبقہ زیادہ متاثر ہوا ہے، اس لئے مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے ۔

گذشتہ برس 25 فی صد ڈسپیرٹی الاؤنس کا جو حلیہ بگاڑا گیا تھا ، اسے بھی اصل شکل میں بحال کر کے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button