Breaking NewsEducationتازہ ترین
نویں، میٹرک اور انٹر کی کتب تبدیل کرنے کا فیصلہ
ٹیکسٹ بک بورڈ نے نصابی کتب کی تبدیلی کے لیے کام شروع کردیا ہے، اگلے تعلیمی سال سے نویں اور گیارہویں جماعت کی نصابی کتب میں تبدیلی ہوگی۔
ٹیکسٹ بک بورڈ کے مطابق اردو، انگریزی، فزکس، کیمسٹری، بیالوجی کی کتب میں تبدیلی کی جائے گی، کمپیوٹر سائنس اور ریاضی کی کتب بھی تبدیل ہونگی۔
تعلیمی سال 2025 اور 26 کے لیے کتابوں میں تبدیلی کی جائے گی۔
دریں اثنا پیف نے کتب کی تبدیلی بارے مراسلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کر یکم اینڈ ٹیکسٹ بورڈ سے حاصل شدہ اب تک کی معلومات کے مطابق اگلے تعلیمی سال 26-2025 میں جماعت نہم کی اردو، انگلش، فزکس، کیمسٹری، بیالوجی، کمپیوٹر سائنس اور ریاضی کی کتاب تبدیل ہونے جارہی ہیں۔
لہذا یہ کتب اگلے تعلیمی سال 26-2025 میں قابل استعمال نہیں ہوں گی، اس لیے ان تمام کتب کا استعمال یقینی بنائیں۔