سوشو اکنامک سروے کرنے والے ہزاروں اساتذہ کے لیے معاوضے میں اضافہ کردیا گیا

پنجاب اربن یونٹ نے ہدایت جاری کی ہے کہ چھٹی کے دن سروے کی ذمہ داریاں انجام دینے پر اساتذہ کو 4 ہزار روپے معاوضہ ادا کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پبلک ہالیڈے اور اتوار کی چھٹی کے روز سوشو اکنامک سروے کرنے والے اساتذہ کو یہ معاوضہ دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سروے کرنے والے اساتذہ کی جانب سے معاوضوں کی عدم ادائیگی پر متعدد شکایات موصول ہو رہی تھیں، جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیاپنجاب اربن یونٹ نے چھٹی کے دن 4 ہزار روپے معاوضے کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ اتھارٹیز کو باضابطہ مراسلہ بھی ارسال کر دیا ہے، تاکہ ادائیگی کے عمل میں مزید تاخیر نہ ہو۔
اساتذہ تنظیموں نے حکومت کے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اضافی ذمہ داریاں نبھانے والے اساتذہ کو معاوضہ دینا ان کا حق ہے، اس فیصلے سے نہ صرف اساتذہ کے مسائل حل ہوں گے بلکہ سروے کے عمل میں بھی بہتری آئے گی۔




















