Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی فوری سرمایہ کاری پر آمادہ

قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی فوری سرمایہ کاری پر آمادہ ہوگیا، اور کراچی اوراسلام آباد ائیرپورٹس پر سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق قطر نے پاکستان میں 3 ارب ڈالر کے سرمایہ کاری پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ قطر پاکستان میں مختلف شعبوں میں 3 ارب ڈالر کی فوری سرمایہ کاری پر آمادہ ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ قطر نے کراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس پر سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

وزارت خزانہ نے مزید کہا کہ قطرکی سرمایہ کار اتھارٹی کم سے کم وقت میں سرمایہ کاری کو یقینی بنائے گی۔

یاد رہے وزیراعظم شہبازشریف قطر کے دیوان امیری پہنچے تو قطر کے امیر نے شہبازشریف کا استقبال کیا۔

جس کے بعد وزیراعظم شہبازشریف کی قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمدالثانی سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پاک قطر دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا، اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت ہوئی۔

دونوں رہنماوں نے پاکستان اور قطر کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button