ٹائمز ریکنگ :پہلی 500یونیورسٹیوں میں پاکستان کی صرف ایک جامعہ شامل

ٹائمز ہائر ایجوکیشن رینکنگ کا اعلان ، پاکستان کی صرف ایک یونیورسٹی ٹاپ 500 یونیورسٹی میں شامل، ملتان کی کوئی یونیورسٹی پہلی ہزار یونیورسٹیوں میں بھی شامل نہ ہوسکی۔
29 پاکستانی یونیورسٹیوں نے 2023 کے لیے ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی عالمی یونیورسٹی کی درجہ بندی میں جگہ بنا لی ہے۔
جس میں قائداعظم یونیورسٹی پاکستانی یونیورسٹیوں کی فہرست میں سرفہرست ہے۔
تاہم عالمی رینکنگ میں وہ 5سوویں پوزیشن پر ہیں قائداعظم یونیورسٹی کے بعد گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد، اور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی ہیں، جو عالمی ریکنگ میں 6سو ویں نمبرتک کی یونیورسٹیوں میں شامل ہیں۔
اسی طرح ملتان کی 5یونیورسٹیوں میں سے ایک بھی یونیورسٹی ہزار یونیورسٹیوں میں شامل نہیں، تاہم اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور8سو سے لیکر ایک ہزار تک عالمی ریکنگ میں موجود ہے، جبکہ پاکستانی فہرست میں 16ویں نمبر پر براجمان ہے ۔
ٹائمز ریکنگ میں 24 پاکستانی یونیورسٹیز کو 2023 کی رینکنگ میں "رپورٹر” کا درجہ دیا گیا ہے۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ انہوں نے تشخیص کے لیے مطلوبہ ڈیٹا جمع کرایا لیکن 2023 کی فہرست میں درجہ حاصل کرنے کے لیے اہلیت کے معیار پر پورا نہیں اتر سکیں۔