Breaking NewsEducationتازہ ترین
ایئر یونیورسٹی میں قوالی نائٹ

ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس چک 5فیض شعبہ سٹوڈنٹ افیئر ز کے زیر اہتمام قوالی نائٹ کا انعقاد کیاگیا ، جس میں فنکاروں نے صوفیانہ کلام سے سماں باندھ دیا ۔
اس موقع ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر غلام علی نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ متوازن شخصیت کے لیے غیر نصابی سر گرمیوں کا ہونا ضروری ہے۔
طلبہ کو رٹے کی تعلیم اور گریڈز کی دوڑ میں ڈالنے سے طلبہ کی تربیت کا عمل متا ثر ہو رہا ہے۔
غیر نصابی سرگرمیوں کے ساتھ طلبہ اور غیر نصابی سر گرمیوں کے بغیر طلبہ کی کارکردگی میں واضح فرق دیکھنے کو ملتا ہے ۔
ایئر یونیورسٹی میں تعلیم کیساتھ ساتھ طلباء کی کردار سازی پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے ۔