Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پی ایچ ڈی سکالر ملکہ عظمیٰ کو ڈگری دینے کی سفارش

ویمن یونیورسٹی کے شعبہ ایم ایم جی ( مالیکولر مائیکرو بائیولوجی اینڈ جینٹکس) کی پی ایچ ڈی سکالر مسز ملکہ عظمیٰ کا پبلک ڈیفنس ہوا ۔

جس کاعنوان "خشک سالی میں بڑے پتوں والی بوٹی وینگاکا ماحول دوست کردار ” تھا ، ان کی ایکسٹرنل سپروائزر پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ حسنین اور سپروائزر ڈاکٹر عطیہ اقبال تھیں۔

مجلسی دفاع کی تقریب کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ویمن یونیورسٹی میں ریسرچ کے نئے میدان تلاش کررہی ہے ، فزکس ،کیمسٹری ، ادب پاکستان کے جغرافیہ بارے ہماری سکالرز نے شاندار ریسرچ کی تھی۔

اب جینٹکس اور زرعی فیلڈ میں بھی اپنی ریسرچ کا لوہا منوایا ہے، سکالر مسز ملکہ عظمیٰ کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

انہوں نے دلجمعی کے ساتھ ایک مشکل ٹاپک پر اپنی پی ایچ ڈی مکمل کی،انہوں نے جڑی بوٹی ونیگا کے بارے میں جو مشاہدات فراہم کئے ہیں وہ ہمارے ماحول کے ایکو سٹم کو بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔

ہم کوشش کررہے ہیں پوری یونیورسٹی کو ہائی ٹیک کردیں، جس سے ریسرچ کرنے والوں کو سہولت میسر ہوجائے گی ۔

تقریب میں سکالر ملکہ عظمیٰ نے اپنے مقالے کے بارے میں بتایا اور حاضرین کے سوالوں کے اعتماد کے ساتھ جواب دئے ،جس کے بعد ان کو پی ایچ ڈی کی ڈگری ایوارڈ کرنے کی سفارش کی گئی ۔

اس موقع پر چیئرپرسن ڈاکٹر میمونہ نوریہ اور طالبات بھی موجود تھیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button