Breaking NewsEducationتازہ ترین
قائد اکیڈمی نے پروموشن لنک ٹریننگ کے لئے اساتذہ کے نام طلب کرلیے

محکمہ سکولز کے اساتذہ اور آفیسرز کی ترقی کےلئے ٹریننگ لازمی ہے ۔
مگر ڈی پی سی کے اجلاس کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ 255 مرد اور 303 خواتین اساتذہ نے پروموشن لنک ٹریننگ مکمل نہیں کی ۔
بتایا گیا ہے کہ ٹریننگ کے دوران 1274 اساتذہ غیر حاضر رہے ، جس پر قائد اکیڈمی نے ٹریننگ کےلئے نام طلب کرتے ہوئے ایسے اساتذہ کی تفصیل بھی طلب کرلی ہے، جو ٹریننگ سے غیر حاضر رہے ۔