Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

قائد اعظم ڈے سیلیبریشن کرکٹ ٹورنامنٹ ملتان ریڈنے جیت لیا

ڈسڑکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمال قائد اعظم ڈے سیلیبریشن کرکٹ ٹورنامنٹ ملتان ریڈ نے جیت لیا۔

فائنل میچ کے مہمان خصوصی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے شاہد اقبال اور حماد منیر تھے۔جن کا دونوں ٹیموں کے ساتھ تعارف ہوا ۔اور انہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حماد منیر نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کی مناسبت سے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کا اس طرح کے ایونٹس کا انعقاد قسبل تحسین ہے۔اس طرح ہم نوجوان نسل کو ان کی پاکستان کے قیام کے لیے کی جانے والی کاوشوں سے اگاہ کرسکیں گے۔

شاہد اقبال نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت کی بدولت آج ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں تاقیامت ہماری آنے والی نسلیں ان کی احسان مند رہیں گی۔

دریں اثناء ملتان ریڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 203رنز بنائے۔ علی مرتضیٰ.38. سلمان قریشی ۔32.غلام حسین ۔29۔محمّد شہزاد ۔28۔رنز بنائے ۔ملتان گرین کی جانب سے راؤ عنصر ۔4۔شعیب نے 2 وکٹ حاصل کی ۔بعد میں کھیلتے ہوئے ملتان گرین 138 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ۔

اظہر 43۔یعقوب 15۔رنز بنائے ۔ملتان ریڈ کی جانب سے محمّد احمر ۔نے 3۔غلام حسین نے 2 وکٹ حاصل کی ۔ بلال حنیف اور اصغر بھٹی ایمپائرز محمد سلمان سکورر تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button