Breaking NewsSportsتازہ ترین

قائداعظم محمد علی جناح انٹر تحصیل ٹیبل ٹینس چیمپین شپ ملتان سٹی نے جیت لیا

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے سلسلہ میں اننٹر تحصیل ٹیبل ٹینس چیمپین شپ کا ملتان جمنیزیم میں انعقاد کیا گیا۔
جس میں ملتان سٹی کی ٹیم جو کہ حذیفہ کپتان مناہل اعظم۔رجل اعظم۔ پر مشتمل تھی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان صدر کی ٹیم جو کہ علی عمران شمائلہ جاوید احتشام اور حادی پر مشتمل تھی کو ہراکر ٹائٹل جیت لیا۔

اس موقع پر ایک تقریب منعقد ہوئی ،جس کے مہمان خصوصی رانا ندیم انجم چیرمین سپورٹس اینڈ کلچرل کمیٹی ملتان۔عبیداللٰلہ انصاری سیکرٹری تھے۔

اس موقع پر فاروق لطیف ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان اور خواجہ حسن ودود ، اعظم جارج بھی موجود تھے۔

فاروق لطیف نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش کے موقع پر اس طرح کے مقابلہ جات کا منعقد کرنا ان کی ذات کو خراج تحسین پیش کرنا یے کہ انہوں نے انتھک محنت کرکے ہمارے لیے آزاد ملک کا قیام عمل میں لایا۔

مہمان خصوصی رانا ندیم انجم نے کہا کہ آج کا دن اس عظیم شخصیت کو سلام ہیش کرنے کا دن ہے جس کی بدولت آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کا اس یادگار دن کی مناسبت سے کھیلوں کے مقابلہ جات کرانا احسن اقدام یے۔

عبید اللٰلہ انصاری نے کہا کہ زندہ دل قومیں اپنے محسنوں کی یاد اسی طرح مناتی ہیں۔ہمارے لیے باعث فخر ہے کہ ہم ایک آزاد ملک کے شہری ہیں اور یہ صرف قائد اعظم کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت ممکن ہوا ہے۔

خواجہ حسن ودود نے اس دن کی مناسبت سے قائد اعظم محمد علی جناح کی ذات پر روشنی ڈالی اور ان کی شخصیت کے روشن پہلو سے نئی نسل کو آگاہی دی تقریب کے اختتام پر دونوں ٹیم کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں