جامعہ زکریا : ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز کے زیر اہتمام کوئز مقابلے

جامعہ زکریا میں ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرز کے زیر اہتمام قائد اعظم محمد علی جناح پر انٹر ڈپارٹمنٹل کوئز مقابلہ 2022 کا انعقاد کیا گیا۔
مقابلے میں مختلف شعبہ جات کے 70 کے قریب طلباء نے حصہ لیا۔
پروفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر (چیئرمین شعبہ سیاسیات) اور ڈاکٹر یاسر علی (شعبہ تاریخ) مقابلے کے جج تھے۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر (ڈین فیکلٹی آف فارمیسی) مہمان خصوصی تھے۔
ڈی ایس اے ڈاکٹر فواد احمد نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا اور نوجوان نسل کے لیے قائد اعظم کی زندگی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
ڈاکٹر یاسر سیال نے مقابلے کے قواعد و ضوابط کے بارے میں طلباء کی رہنمائی کی، اور قائد اعظم کی زندگی کے چند واقعات پر روشنی ڈالی۔
پروفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر نے طلباء کے اعتماد کو بڑھانے اور علم کو جاننے میں کوئز مقابلوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
پروفیسر ڈاکٹر عزیر نے طلباء کے لیے علم سے بھرپور تقریبات کے انعقاد میں ڈی ایس اے آفس کی کاوشوں کو سراہا ، اور طلباء سے کہا کہ وہ ہمارے قائد اعظم کی زندگی کو پڑھیں اور سیکھیں۔
انہوں نے طلباء کو مثبت سرگرمیوں میں شامل کرنے میں ڈی ایس اے آفس کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔
طلباء سے قائداعظم کی زندگی کے حوالے سے سوالات کیے گئے۔
ٹاپ پانچ طلباء کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔
پروگرام کو ڈی ڈی ایس اے ڈاکٹر انیس الرحمان نے ترتیب دیا۔