Breaking NewsSportsتازہ ترین

القادر ملتان سپر لیگ T20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل

القارد میموریل کرکٹ کلب کے زیر اہتمام القادر ملتان سپر لیگ T20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے 23 ویں میچ میں القاسم نے میرالی کلب کو 184 رنز سے شکست دے دی ۔

القاسم کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے 236 رنز بنائے۔
عبدالمنان نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 56 گیندوں پر 117 ارشد بلوچ نے 72 رنز بنائے۔

میرالی کلب کی طرف سے باؤلنگ میں عامر اور افضال نے 1٫1 وکٹ حاصل کیں۔بعد میں کھیلتے ہوئے میرالی کلب 50 رنز بناکر آؤٹ ھوگئی۔

محمد طارق نے 30 رنز بنائے۔القاسم کلب کی طرف سے باؤلنگ میں عمر حیات 3 ارسلان اور ناصر نے 2٫2 وکٹیں حاصل کیں مین آف دی میچ عبدالمنان قرار پائے۔

امپائرنگ کے فرائض عبدالرؤف اور محمد بلال نے سر انجام دئیے۔

2جولائی بروز ہفتہ سے کواٹر فائنل شروع ھوں گے۔

پہلا کواٹر فائنل غالب جمخانہ بمقابلہ الغازی کلب، دوسرا کواٹر فائنل کریسنٹ بمقابلہ علی جمخانہ، تیسرا کواٹر فائنل ۔خداداد کلب بمقابلہ چناب کلب، چوتھا کواٹر فائنل القاسم کلب بمقابلہ القادر کلب ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں