Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

فٹبال چیمپئن شپ میں پری کوارٹر فائنل مقابلے مکمل

ڈی ایف اے اور پیپسی کولا کے اشتراک سے ڈویژن ہاکی گراؤنڈ میں جاری ڈسٹرکٹ فلد لائٹ فٹبال چیمپئن شپ میں تین پری کوارٹر میچ کھیلے گئے۔

پہلا میچ الغازی کلب اور داؤد کلب کے مابین ہوا ، جو کہ داؤد کلب نے صفر کے مقابلے میں تین گول سے جیت لیا ۔

دوسرا میچ رشیدیہ کلب اور ملتان سلطان کے مابین ہوا، جو کہ ملتان سلطان نے دو کے مقابلے میں تین گول جیت لیا۔

تیسرا میچ ملک صلاح الدین ڈوگر اور پیٹر کلب کے مابین ہوا جو کہ ڈوگر کلب نے صفر کے مقابلے میں چار گول سے جیت لیا ۔

فاتح ٹیم کی جانب سے شہباز نے دو جبکہ مہیب اور یحییٰ نے ایک گول کیا ، تینوں ٹیموں نے اپنے میچز جیت کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button