Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ڈسٹرکٹ فلڈ لائٹ فٹبال چیمپئن شپ : دوکوارٹر فائنل میچز کے فیصلے

ڈویثرنل ہاکی سٹیڈیم میں جاری ڈسٹرکٹ فلڈلائٹ فٹبال چیمپئن شپ میں شب بھی دوکوارٹر فائنل میچز کے فیصلے ، شیخ داودکلب اور ملتان سلطان فاتح اور سیمی فائنل میں رسائی حاصل، مدنی اوررشیدیہ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیل کے مطابق پہلا میچ مدنی کلب اورشیخ داؤد کے درمیان ہوا جو کہ سخت مقابلے کے بعدشیخ داؤد کلب نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے جیت لیا، فاتح ٹیم کی جانب سے واحد گول اسٹرائیکرآصف نے کیا۔

دوسرا میچ ملتان سلطان اور رشیدیہ کلب کے درمیان ہوا جو کہ ملتان سلطان نے صفر کے مقابلے میں دوگول سے جیت لیا ،فاتح ٹیم کی جانب سے فاروق اور ہریرہ نے ایک ایک گول کیا۔

ریفریزعدنان حیدر، تنویراحمد، سجاداحمد، رانامشتاق، ابراہیم انصاری،اطہرعلی ٹیکنیکل کمیٹی رانا باقرعلی، نویداکرم،عارف محمود نے میچز کو سپروائز کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button