Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی میں ’’کوئن ملتان ‘‘کرکٹ ٹیم کے ٹرئلز

سماجی تنظیم سنگیفائی کے تعاون سے ویمن یونیورسٹی کے متی تل کیمپس میں پیس کپتان ٹیلنٹ ہنٹ کا انعقاد کیاگیا ، جس کے مہمان خصوصی فاسٹ بالر محمد عرفان تھے ،جبکہ ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیر ڈاکٹر میمونہ بھی موجود تھیں ۔

اس موقع پر محمد عرفان نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی خواتین کو کرکٹ کے میدان میں مکمل سپورٹس کی جائے گی، ملتان سلطان کی طرز پر کوئن ملتان کی تشکیل کی جائے گی، جس کو مکمل ٹیکنکل سپورٹس بھی دیں گے اور کوچنگ کی سہولت بھی فراہم کریں گے۔

اس خطے کی طالبات کو کھیل کے میدان میں کامیاب بنانا میرا مشن ہے، ویمن یونیورسٹی کے انفراسٹکچر میں طالبات کو کھیلوں کی مکمل سہولیات دی گئیں ہیں۔

جو قابل تعریف ہے ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کا وژن اس خطے کی طالبات کی قسمت سنوار دے گا ۔

ڈاکٹر میمونہ کا کہنا تھا کہ ویمن یونیورسٹی میں تدریس کے ساتھ ساتھ طالبات کو غیر نصابی سرگرمیوں میں شرکت کی مکمل آزادی ہے، اور ان کو تمام تر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ یہ یونیورسٹی دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کررہی ہے اس کی طالبات ہر شعبہ میں اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوارہی ہیں ۔

بعدازں محمد عرفان نے کھلاڑیوں کے ٹرائلز لئے اور بھی کوچنگ سیشن میں بالرز کو گیند کرانے کے ہنر بھی سکھائے اس ٹیلنٹ ہنٹ کا بنیادی مقصد 180 نوجوانوں جن میں 120 مرد اور 60 خواتین شامل ہیں کا انتخاب کرنا تھا۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر میمونہ،خواجہ عزیز الحسن، یاسمین خان، ڈائریکٹر سپورٹس، دی ویمن یونیورسٹی ملتان، ارقم اقبال،پرنسپل ایجوکیشن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اسد معراج،فیضان علی خان، ڈائریکٹر سپورٹس، میاں محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی، آصف علی، انچارج طلبہ امور، ایجوکیشن یونیورسٹی، ملتان ، کرکٹ کوچزمحمد قیصر، عائشہ شکور، علی عمر، طالب حسین اور یونیورسٹیوں کے اساتذہ کرام و طلباو طالبات نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button