Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

"پروفیسر” کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے، سرفراز احمد

کوئٹہ گلیڈیٹرز کے کپتان سرفراز کا کہنا ہے کہ ٹیم کمبی نیشن بہت اچھا ہے ، سکواڈ بیلنس ہے، اس لئے جیت کا ہدف مقرر کردیا ہے، حفیظ کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے ۔

گذشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا آغاز جس طرح ہوا، اس سے بہتر نہیں ہوسکتا تھا ، شاندار میچ تھا، جس کو شائقین نے پسند کیا، پی ایس ایل کی کرکٹ روز بروز بہتر ہورہی ہے گذشتہ میچ اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

رواں برس ہماری ٹیم بہت شاندار اور تگڑی ہے ، فاسٹ بالنگ میں نسیم شاہ آفریدی ہمارے پاس ہیں ، جو پاکستان کے ابھرتے ہوئے بالر ہیں۔

اس طرح حسنین ، نواز کا جو کمبینشن ہے جو خطرناک ہوگا، کیونکہ یہ کھلاڑی کافی عرصے سے پاکستان کے لئے ٹوئنٹی 20 میں اپنی کارکردگی سے متاثر کرتے چلے آرہے ہیں، اس لئے ہم توقع کررہے ہیں ان کی پرفارمنس سے فائدہ اٹھائیں۔

افتخار چھ ماہ سے ٹوئنٹی 20 کھیل رہا ہے، اچھی فارم ہے ، اللہ سے دعا ہے ان کی فارم اس ٹورنامنٹ میں بہتر رہے ۔

پی ایس ایل کی وکٹیں ہمیں دونوں شعبوں باؤلنگ اور بیٹنگ کو سپورٹ کرتی ہیں، جس میں ٹیلنٹ ہوتا ہے وہ کامیاب ہوتا ہے۔

حفظ کی شمولیت سے سکواڈ مضبوط ہوا ہے وہ گذشتہ پی ایس ایل کے فائنل کے مین آف دی میچ رہے ہیں، جب ہمیں پتا چلا کہ ایک کھلاڑی لینا ہے تو ہم نے حفیظ کوچن لیا ، اب کی تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔

پاکستانی کراؤڈ کی ایک خاصیت ہے کہ وہ سب کو برابر سپورٹ کرتا ہے ، اگرچہ ہوم ٹیم کی بات الگ سے ہوتی ہے مگر سپورٹ دونوں کو ملے گی ۔

ملتان سلطانز کی ٹیم بڑی بیلنس ہے ، اس لئے اس کو ہلکی نہیں لیں گے ۔
ہر کپتان کی خواہش ہوتی ہے وہ اپنی ٹیم کےلئے کچھ کرے ، جس طرح رضوان نے پرفارم کیا اب مجھے سمیت تمام کپتان چاہیں گے کہ وہ اپنی ٹیم کےلئے کچھ خاص کریں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button