Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکولوں میں بچوں کو قرآن مجید کے مضمون کی کتاب فراہم نہ کی جاسکی

رواں سال بچوں سے ناظرہ قرآن بمعہ ترجمہ 100 نمبر کا پیپر لیا جانا ہے۔
بورڈ امتحان میں بھی نہم اور دہم میں پچاس ،پچاس نمبر کا پیپر ہوگا۔
ذرائع کے مطابق قرآن مجید کےمضمون کی کتابوں کی چھپائی کے باوجود مزید 2 لاکھ کتابوں کی چھپائی ہونا باقی ہے۔
محکمہ تعلیم کی مطابق قرآن مجید کے مضمون کی کتابوں کی پبلشنگ جاری ہے۔
30 ستمبر سے قبل چھپائی کا کام مکمل کرلیا جائے گی۔
کتابوں کی چھپائی کے ساتھ سکولوں میں کتابوں کی ترسیل بھی جاری ہے۔













