Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : ”آداب فہم قرآن“ بارے سیمینار کا اہتمام

شعبہ علوم اسلامیہ بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے زیراہتمام ایک روزہ بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد کیاگیا، سیمینار کا موضوع ”آداب فہم قرآن“ تھا۔

سیمینار کے مہمان مقرر پروفیسر ڈاکٹر ابو سفیان اصلاحی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی تھے، جبکہ سیمینار کی صدارت چیئرمین شعبہ علوم اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب نے کی۔

سیمینار کی نظامت کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر فریدہ یوسف نے ادا کیے ، جبکہ تلاوت ڈاکٹر قاریہ نسرین اختر اور نعت شعبہ کے طالب علم محمد اسامہ نے پڑھی۔

سیمینار میں شعبہ کے اساتذہ و طلباء طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی.

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر ابو سفیان اصلاحی نے آداب فہم قرآن کے موضوع کے حوالے سے گفت گو کرتے ہوئے قرآن فہمی کے آداب بتائے کہ کس طرح قرآن مجید سے براہ راست رہنمائی لے کر معاشرہ کے مسائل کا حل تلاش کیا جاسکتا ہے۔

چیئرمین علوم اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب نے مہمان مقرر کا شکریہ ادا کیا ، جبکہ سابق کمشنر محمد امین چوہدری دعا کرائی.

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button