Breaking NewsEducationتازہ ترین
پی ایچ ڈی ریسرچ سکالر رابعہ بلوچ کا تحقیقی مقالے کا کامیاب مجلسی دفاع

بہا الدین زکریا یونیورسٹی ملتان فکلیٹی آف فارمیسی کی پی ایچ ڈی ریسرچ سکا لر رابعہ بلوچ نے تحقیقی مقالہ کا کامیاب مجلسی دفاع کیا ۔
ڈاکٹر رابعہ بلوچ نے پی ایچ ڈی شعبہ فارما سیو ٹیکل کیمسٹری و فارمیسی کے ڈین ڈاکٹر محمد عزیر ، ڈاکٹر بشیر احمد چوہدری کی زیر نگرانی کی جبکہ بیرونی ممتحن پروفیسر ڈاکٹر ساجد آکاش گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد تھے۔
مجلسی دفاع کے موقع پر ڈاکٹر ثمینہ افضل سمیت دیگر اساتذہ کرام بھی موجودتھے ۔
پروفسر ڈاکٹر محمد عزیر اور ڈاکٹر بشیر احمد چوہدری نے ڈاکٹر رابعہ بلوچ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔