Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ریلوے ڈپلومہ ایسوسی ایشن کے وفد کی شیخ انور سے ملاقات

پریم یونین کے مرکزی صدر شیخ محمد انور سے ریلوے ڈپلومہ ایسو سی ایشن کے سیکرٹری رانا غلام محمد کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔

شیخ محمد انور کے ساتھ وفد میں سینئر نائب صدر عبدالقیوم اعوان ، چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری، صدر لاہور ڈویژن فیاض شہزاد ،ڈویژنل صدر پشاور انور علی مرکزی سیکرٹری نشر واشاعت خرم منظور شامل تھے۔

ڈپلومہ ایسو سی ایشن کے وفد میں مقصود بٹھی سید ضمیر کاظمی ، محمد رشید ، سید انوار خیدر بابر ، محمد نوید ، نجم ثاقب و دیگر شامل تھے۔

ملاقات میں ریلوے انتظاميہ کی طرف سے حال ہی میں جاری ہونے والے نوٹیفکیشن جس کے ذریعے سلیکشن گریڈ بی ایس 16 کی ڈی پی سی کو کینسل کرنے کے غیر قانونی فیصلے پر غور و خوض و مشاورت کی گئی اور اس غیر قانونی نوٹیفکیشن کو کینسل کروانے کے لیے پریم یونین اور ڈپلومہ انجینئر ایسو سی ایشن کا مشترکہ جدوجہد کرنے کا اعادہ کرتے ہوئے اسکے لیے ریلوے اور ریلوے کے باہر جہدوجہد کا اعلان کیا۔

اس غیر قانونی نوٹیفکیشن کے ذریعے 1992 سے دیا گیا سلیکشن گریڈ بی ایس 16 کو 10 سال سروس مکمل نہ ہونے کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔ جسکا سپریم کورٹ کے 15۔10۔2023 کے فیصلے میں کوئی ذکر نہیں، شیخ محمد انور نے کہا کہ ریلوے انتظامیہ 2025 ۔9 ۔25 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن غیرقثانونی اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کی کھلی خلاف ورزی ہے، جس سے سینکڑوں حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین متاثر ہو جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پریم یونین ان ملازمین کو بے اسرا اور تنہا نہیں چھوڑیں گے، ریلوے انتظاميہ کے غیر قانونی فیصلے کے خلاف بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔

ڈپلومہ انجینئر ایسو سی ایشن کے سیکرٹری رانا غلام محمد نے ڈپلومہ انجینئر کے خلاف ریلوے انتظاميہ کے اس ناروا رویئے کے خلاف پریم یونین کے صدر شیخ محمد انور کے فیصلہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ریلوے کے ڈپلومہ انجینئر مستقبل میں پریم یونین کے ہر اول دستہ کے کا کردار ادا کریں گے، جس پر شیخ محمد انور نے وفد کا شکریہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button