Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

رمیز راجہ چیئرمین پی سی بی : تقرری کی اصولی منظوری دیدی گئی

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قومی ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ کی بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) تقرری کی منظوری دے دی ہے۔
احسان مانی نے مزید کام کرنے سے معذرت کرلی ہے ، رمیز راجہ کو وزیر اعظم ہاوس سے اطلاع دے دی گئی ہے، جس کی وہ تصدیق کرتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کپتان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے اعتماد پر شکر گزار ہوں، مجھے عوام کی سپورٹ اور دعاؤں کی ضرورت ہے۔
ایک ویب سائٹ پر رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے چیئرمین پی سی بی کا عہدہ قبول کرلیا ہے ، پاکستان کرکٹ کے لیے میرے پاس کئی منصوبے ہیں ، بورڈ آف گورنرز سے منتخب ہوکر پریس کانفرنس کروں گا۔
یاد رہے رمیز راجہ نے 1984 سے 1997 تک پاکستان کی نمائندگی کی، وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور پی سی بی کے چیف ایگزيکٹو بھی رہے ہیں۔
قبل ازیں احسان مانی نے منگل کو وزیر اعظم سے ایک خصوصی ملاقات کی تھی ، جس میں پی ایس ایل کے سپانسرز کی طرف سے اٹھائے گئے تحفظات کی روشنی میں ان کو ایک چانس دینے کا امکان پیدا ہوا تھا ، مگر گزشتہ روز انہوں نے خود ہی کام کرنے سے معذرت کرلی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button