Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پی سی بی کے معاملات چلانے کیلئے نجم سیٹھی کی سربراہی میں کمیٹی قائم، آفریدی بھی شامل

وزیراعظم پاکستان اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ان چیف شہباز شریف نے کرکٹ بورڈ کے معاملات چلانے کیلئے 14 رکنی کمیٹی قائم کردی۔

14 رکنی کمیٹی کی سربراہی نجم سیٹھی کریں گے، اور یہ کمیٹی 120 دن تک پی سی بی کے معاملات چلائے گی۔

کمیٹی کے نام وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کیے جائیں گے، اورکمیٹی کے قیام کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔

کمیٹی ارکان میں شکیل شیخ، گل زادہ، نعمان بٹ، ہارون رشید، ثنا میر، تنویر احمد، گل محمد کاکڑ اور ایاز بٹ شامل ہیں۔

کمیٹی میں شاہد آفریدی، شفقت رانا، مصطفے رمدے اور چوہدری عارف سعید بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے نجم سیٹھی کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ بنانے کی منظوری دی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button