Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

رانا قیوم کو ڈائریکٹر مانیٹرنگ تعینات کردیا گیا

محکمہ اسکول ایجوکیشن کو ہیومین ریسورس مینجمنٹ سسٹم اور سیس ایپ میں تکنیکی مسائل کا سامنا، رانا قیوم کو ڈائریکٹر مانیٹرنگ تعینات کردیا گیا۔

تفصیل کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن کو ہیومین ریسورس مینجمنٹ سسٹم اور سیس ایپ میں تکنیکی مسائل کا سامنا ہے، جس کے باعث پرائیویٹ اسکولوں کی رجسٹریشن میں تاخیر ہو رہی ہے۔

اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے رانا عبداالقیوم کو ڈائریکٹر مانیٹرنگ تعینات کر دیا ہے۔ وہ ڈیجیٹلائزڈ سسٹم اور ڈیش بورڈ کے معاملات کو بطور فوکل پرسن مانیٹر کریں گے۔

رانا عبدالقیوم اس وقت گورنمنٹ سنٹرل ماڈل اسکول ریٹی گن روڈ میں بطور پرنسپل بھی خدمات انجام دے رہے ہیں اور انہیں یہ ذمہ داری اضافی چارج کے طور پر دی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button