آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو ورکر یونین کے زونل الیکشن: رانا مظہر گروپ کا کلین سوئپ
آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو ورکر یونین کے زونل الیکشن میں رانا مظہر لطیف گروپ کا کلین سوپ تمام عہدے دار بھاری اکثریت سے کامیاب، رانا مظہر لطیف زونل چیئرمین، ملک عثمان لیاقت راں وائس چیئرمین، سیکرٹری چوہدری الیاس سندھو جبکہ جوائنٹ سیکرٹری رانا محمد اسلم غفار کامیاب جبکہ راشد یامین گروپ کو بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
راشد یامین، ملک تنویر، محمد عنصر عباس اور ساجد جعفری ہار گئے، رانا مظہر گروپ نے 70 ووٹ جب کہ راشد یامین گروپ نے 50 ووٹ لیے۔
اس موقعہ پر ریجنل چیئرمین چوہدری غلام رسول گجر، ریجنل سیکرٹری محمود امجد، ریجنل چیئرمین رونیو شکیل بلوچ، ریجنل وائس چیئرمین سجاد بلوچ،ندیم روف، ملک الطاف مہار، رانا خضر حیات اور دیگر عہدے داروں نے شاندار کامیابی پر تمام عہدے داروں کو مبارکباد دی۔
نو منتخب زونل چیئرمین رانا مظہر لطیف، وائس چیئرمین ملک عثمان لیاقت راں، سیکرٹری الیاس سندھو، جوائنٹ سیکرٹری رانا اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مشن ورکرز کے چہروں پر مسکراہٹ اور ان کے گھروں میں خوشحالی لانا ہے، یہ ورکرز سے محبت کا نتیجہ ہے کہ اتنی بھاری اکثریت سے کامیابی ملی ہے، ہم پہلے سے زیادہ محنت کر کے مرکزی صدر عبد الطیف نظامانی سیکرٹری خورشید خان اور دیگر عہدے داروں کے ہمراہ واپڈا اتھارٹی سے پہلے سے زیادہ مرعات لے کر دینگے اور محکمے کو بھی ترقی کی جانب گامزن کرینگے۔
انہوں نے تمام ورکرز اور مزدوروں کا شکریہ ادا کیا کارکنوں نے بھنگڑے ڈالے آتش بازی کی اور مٹھائی تقسیم کی۔
اس موقعہ پر تمام ڈویژنل زونل اور سب ڈویژن عہدے داروں کی کثیر تعداد موجود تھی، انہوں نے اس کامیابی کو خوش آئند قرار دیا۔