Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پیٹرول کی قیمتوں میں کمی محض لولی پاپ: رانا ولایت علی

چیف آرگنائزر پاکستان ذندہ آباد پارٹی رانا ولائیت نے کہا ھے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا لولی پاپ محض بلدیاتی الیکشنز میں اپنی پارٹی کی گرتی مقبولیت کو سنبھالنے کے لئے کیا ھے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا ۔

اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام پر ساڑھے تین سال تک مہنگائی کے بم گرائے ۔ اب بھی پیٹرول کو پہلے مہنگا کیا اور پھر 10 روپے قیمت کم کر کے دراصل عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک دی ۔

آج عوام مہنگائی کی چکی تلے پس چکے ھیں، محض 10 روپے کی کمی سے مہنگائی میں کمی نہیں ھو گی ۔

بلدیاتی الیکشنز میں کامیابی کے لئے حکومت کا یہ اقدام ان کے کسی کام نہیں آئے گا ۔

پٹرول پاکستان میں اب بھی اپنی تاریخی بلند قیمت پر ھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button