Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پنجاب میں 15 روز کے لیے رینجرز طلب

پنجاب میں وزیراعلیٰ کے انتخاب میں سیاسی کشیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے 15 روز کے لیے رینجرز کو طلب کر لیا گیا۔

اس حوالے سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق پنجاب حکومت نےلاہور میں 15روز کیلئے رینجرز طلب کر لی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ امن و امان خراب کرنے پر کسی بھی شخص کو حراست میں لیا جا سکتا ہے۔

امن و امان خراب کرنے والے کو 16ایم پی اوکےتحت حراست میں لیا جاسکتاہے۔

دوسری جانب متحدہ اپوزیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے اطراف احتجاج کے پیش نظر محکمہ داخلہ نے اسمبلی سے 500 گز اطراف میں دفعہ 144 نافذ کردی۔
دفعہ144کے نفاذ کے بعد 4 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہو گی

۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کو اس سلسلہ میں ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button