Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

جمشید نیازی کی والدہ کی رسم قل خوانی

مسلم لیگی رہنمارشید احمد نیازی مرحوم کی اہلیہ، سینئر جنرل منیجر یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن مسعود عالم نیازی، ایڈیشنل ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میپکو جمشید عالم نیازی ، سابق آڈٹ آفیسر میپکو قاسم نیازی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے کوچ محمد علی نیازی کی والدہ کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیاگیا۔

جامع مسجد ٹیوب ویل کالونی براراں روڈمنعقد ہونے والی قل خوانی میں علامہ فاروق سعیدی نے ماں کی شان بیان کرتے ہوئے کہا کہ ماں کا رشتہ دنیا میں سب سے زیادہ قابلِ احترام ہے ۔

ماں خدا کی ایک بہت بڑی نعمت ہے اور اسی ذات کے ذریعے اللہ تعالیٰ ہماری تربیت اور حفاظت کرتاہے ۔

آج تک کوئی بھی انسان ماں سے زیادہ شفقت کرنے والا اور پیار دینے والا پیدا نہیں ہواہے ۔

اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند کرے اور جن کی مائیں حیات ہیں ان کی خدمت کریں ۔ ماں ہماری پہلی استادہے وہ ہمیں اچھی تعلیم دیتی ہے اورمعاشرے میں ایک اچھاانسان بنادیتی ہے ۔
ماں کی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں اور ان کا ہروقت خیال رکھیں اسے وہ سب خوشی دینے کی کوشش کرنی چاہئے جو آج تک ہمیں وہ دیتی رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہر ذی روح کو موت کا ذائقہ چکھناہے ۔ موت سے پہلے تیاری کرنی چاہئے ۔ ہر وہ کام کرناچاہئے جو بخشش کا سبب بنے ۔

قل خوانی میں مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب اورمغفرت کے دُعاکی گئی ۔

میپکو اور یو ایس سی کے افسران وملازمین، صحافی برادری، وکلا برادری، پی سی بی آفیشلز، کرکٹ کے کھلاڑیوں، اورعزیز اوقارب سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button