Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ہم اپوزیشن کےساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہیں:فواد چودھری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکٹورل ریفارمز سےمتعلق بات چیت کا خیرمقدم کرتے ہیں ہم ‏اپوزیشن کےساتھ مذاکرات کےلئےتیار ہیں۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد نیوز بریفنگ میں فواد چوہدری نے کہا کہ کابینہ کو ای وی ایم اور آئی ووٹنگ پر ‏بریفنگ دی گئی وزیراعظم نے اوورسیز ،ای وی ایم کی اہمیت کوفوقیت دینے کا کہا ہے اس حوالے سے وزیراعظم ‏نے بابراعوان اور علی محمدخان کوہدایت دی ہے۔
فوادچوہدری نے کہا کہ پارلیمان میں اپوزیشن،حکومت میں گفتگو ہوئی جو خوش آئند ہے الیکٹورل ریفارمز سے ‏متعلق بات چیت کا خیرمقدم کرتے ہیں ہم اپوزیشن کےساتھ مذاکرات کےلئےتیار ہیں اوور سیز پاکستانیوں کو ‏ووٹ کا حق دینا انتخابات کالازمی حصہ ہوگا بیرون ملک پاکستانیوں کو سیاسی نظام سےنکالنازیادتی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ملک میں سیاحت اور کاروبار ہو ای ویزا سے سیاحت اور سرمایہ کاری کو فروغ ‏ملےگی، فیک رپورٹنگ بہت بڑامسئلہ ہوگیاہے میرٹ پرکیس چلا تو شہباز شریف 6ماہ کےاندر25سال کیلئےجیل ‏جائیں گے ،ہم پاکستان کےپیسوں کی ریکوری چاہتےہیں ۔
شریف فیملی سےپاکستان کےپیسوں کی وصولی چاہتے ‏ہیں۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ وزیرمواصلات مرادسعید نے نے کابینہ کو آگاہ کیاکہ ایک ہزار ارب روپے کافرق ہے ‏جو 2013 میں ٹھیکوں کا ریٹ دیاگیا وہ آج کے مقابلہ میں دوگناہے آج بننے والی سڑکیں 2013کےمقابل فی کلو ‏میٹر 10،10 کروڑ تک سستی ہیں اس کرپشن پر کارروائی کے لیئے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button