Breaking NewsSportsتازہ ترین
نئے کھلاڑیوں کے ساتھ جیتنے کی کوشش کریں گے ، کریگ بریتھ

ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ بریتھ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تیاری بہت اچھی ہے، ملتان کی پنڈی کی طرح کنڈیشن ایک جیسی ہیں، یہ ٹیسٹ سرکل کا ہمیں پتہ ہے یہ نیا سال ہے اور ہم اس کا سوچ کر آۓ ہیں، یہ اہمیت کا حامل ہے، میری ٹیم کے نئے کھلاڑی ہیں مگر میں بہت پر اعتماد ہوں۔
ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ پاکستان الیون کے سارے کھلاڑی ہی اہم ہیں کوئی کسی سے کم نہیں، سب کی وکٹ اہم ہے، نعمان علی اور ساجد خان بڑے اہم ہیں اور ان پر ہم نے کام کیا۔