Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان میں سیکورٹی اچھی اور پچز محفوظ : ویسٹ انڈیز کے ہیڈ کوچ کا دعویٰ

ویسٹ انڈیز کے ہیڈ کوچ کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے 2024 میں جو سیکھا اس کو دکھانے کا وقت آگیا ہے، خوشی ہے سیکورٹی اچھی اور پچز بھی محفوظ ہیں۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اینڈرے کولے نے ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ”سکورز کے حوالے سے ہمارا پلان بہت واضح ہے”۔

ہم نے 2024 سے بہت کچھ سیکھا، اور اس دوران اچھی اور بری پرفارمنس دونوں دیکھنے کو ملیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ جو سیکھا اس کو دنیا کو دکھا دیں، اینڈرے کولے نے اس بات پر بھی زور دیا کہ "میں بطور کوچ ہمیشہ سیکھنے کا عمل جاری رکھتا ہوں۔” "ٹارگٹ کتنا دینا ہے، یہ کھیل والے دن ہی پتہ چل سکتا ہے۔میں ماضی کی بجائے موجودہ صورتحال میں رہنا پسند کرتا ہوں۔

انہوں نے پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "یہاں کی پچز محفوظ ہیں، اور تمام ادارے بہترین سیکیورٹی فراہم کر رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button