Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

چین کے ساتھ تزویراتی شراکت داری کو بڑھانے کے منتظر ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ تزویراتی شراکت داری کو بڑھانے کے منتظر ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور مرکزی کمیٹی برائے خارجہ امور کے ڈائریکٹر یانگ جیچی نے ملاقات کی ہے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون اور سی پیک پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر آرمی چیف نے عالمی اور علاقائی معاملات میں چین کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ تزویراتی شراکت داری کو بڑھانےکے منتظر ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام اور عالمی شراکت داروں کیساتھ تعاون کیلئے پرعزم ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چینی رہنما نے چینی شہریوں کے خصوصی تحفظ پر شکریہ ادا کیا اور خطے میں امن واستحکام کےلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی

انہوں نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سےجرمن سفیر نے بھی الوداعی ملاقات کی، جس میں علاقائی صورتحال، باہمی دلچسپی اور تعاون پر بات چیت کی گئی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور جرمن سفیر کی کوششوں سے باہمی تعلقات مزیدمستحکم ہوئے، آرمی چیف نے دفاعی، سیکیورٹی تعاون کے فروغ کیلئے جرمن سفیر کی خدمات کو سراہا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button