Breaking NewsNationalتازہ ترین

مون سون بارشوں کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار : ایم ڈی واسا

مینجنگ ڈائریکٹر واسا قیصر رضا نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہیں۔

حکومت پنجاب کی ہدایت پر مون سون سیزن کے حوالے سے پیشگی انتظامات کا سلسلہ ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے، اور اس مرحلے میں سیوریج لائنوں، ڈسپوزل سٹیشنوں کے کلکٹنگ ٹینکس اور سیوریج لائنوں کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

مون سون سیزن کے پلان کے تحت جو نہی ملتان شہر میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگا، تمام سیوریج اور ڈسپوزل سٹیشنوں کی ٹیمیں فوری طور پر ناصرف اپنی اپنی حدود میں موجودگی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ نکاسی آب کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گی ،اور بارش کے پانی کی مکمل نکاسی تک افسران وسٹاف کی فیلڈ میں موجودگی لازمی قرار دے دی گئی ہے

انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز مون سون انتظامات کے حوالے سے شہریوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

مینجنگ ڈائریکٹر واسا قیصر رضا نے مزید کہا کہ اس وقت شہر کے مختلف علاقوں میں ڈی سلٹنگ پر مامور ٹیمیں سیوریج لائنوں کی صفائی کے لئے مصروف عمل ہیں، اور اس مہم کو مزید موثر بنانے کے لیے ریگولر سیورمینوں کے ساتھ ڈیلی ویجز سیورمینوں کی بھی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ واسا ملتان شہر کی 65 فیصد آبادی کو نکاسی آب جبکہ 55 فیصد آبادی کو فراہمی آب کی بنیادی سہولیات بلا تعطل فراہم کر رہا ہے، اور 25 ڈسپوزل، لفٹ اسٹیشنوں کے ذریعے نکاسی آب کی 24 گھنٹے سہولت دی جا رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے سیزن میں ملتان میں موسلادھار بارشیں ہو چکی ہیں واسا نے کوئیک رسپانس کے ذریعے نکاسی آب کو یقینی بنایا ہے۔

اس دوران منیجنگ ڈائریکٹر واسا کو سیوریج ڈویژنوں کی طرف سے زکریا ٹاؤن بوسن روڈ، ایس بلاک نیو ملتان، امیر آباد پیراں غائب،دائرہ بستی، حیدر پورہ، سلیم آباد،کھار پور عزیز کالونی، گل دین کالونی، نیازی چوک وارڈ نمبر 6 بستی خداداد سمیت دیگر علاقوں میں سیوریج لائنوں کی صفائی سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق سیوریج لائنوں سے بڑی مقدار میں عمارتوں، روڈ کی تعمیر کا ملبہ اورکوڑا کرکٹ نکالا گیا جس پر ایم ڈی واسا نے ڈی سلٹنگ مہم میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی ہے، جبکہ شہریوں کو آگاہ کیا ہے کہ گلی محلوں کے سیوریج سسٹم میں کوڑا کرکٹ عمارتی میٹریل ہرگز نہ ڈالیں کوڑا کرکٹ اور دیگر اشیاء کے سیوریج سسٹم میں جانے سے سیوریج شدید بندش کا شکار ہو جاتی ہے ۔

جس سے ناصرف ادارے کو پریشانی کا سامنا ہوتا ہے ،بلکہ شہریوں کو بھی آمدورفت میں مشکلات پیش آتی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں