شائقین کرکٹ کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، جیت کے لیے پُرعزم ہیں ، شان مسعود

ہمارے لیۓ بطور ٹیم ہوم گراؤنڈ کنڈیشن بہت اہم ہیں،
ہماری کوشش ہے اپنے ہوم گراؤنڈ پر اچھا کھیلنے کا مومینٹم برقرار رکھیں گے ہر کسی کی انفرادی اور ٹیم کے لۓ اچھی پرفارم کرنے کی کوشش ہوتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم کئی ٹیسٹ میچ میں فتح کی پوزیشن میں آۓ ہیں اور ہارے بھی ہیں، ہمارے لیۓ یہ سبق ہے کہ اچھی پوزیشن والے جو میچ ہارے انہیں اب کیسے بہتر کر سکتے ہیں، ٹیسٹ میچ 5 دن کا کھیل ہے جہاں ہمیں نہیں پتہ کہ کب ختم ہو جاۓ۔
ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ ہم نے میچ کی صورتحال اور اپوزیشن کے مطابق فیصلے کرنے ہیں،
ہماری خواہش ہے کہ مزید ٹیسٹ کرکٹ کھیلنی ہے اور یہ ضرورت ہے، یہ چیلنج ہے، ٹیسٹ کرکٹ ایک آلٹرنیٹ فام ہے، ایسی ٹیسٹ کرکٹ ہو جو فینز کو انگیج رکھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اچھی ٹیم تب بنتی ہے جب اپنی کنڈیشن پر فتح یاب ہوتے ہیں، اگلی سیریز 10 مہینے دور ہے مگر ہم اس کےلۓ تیار کر رہے ہیں۔
کپتان شان مسعود نے کہا کہ پاکستان کے لۓ کھیلنا ایک اعزاز ہے، میں نے تینوں فارمیٹس کھیلے ہیں، مجھے جہاں موقع ملے میں خوشی سے کھیلوں گا۔
ملتان میں موسم کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اب موسم بھی تبدیل ہے، ٹیم میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں، کوشش ہے کہ اپنے کھیل میں مستقل مزاجی رکھیں اور جیتیں۔
ہماری کوشش ہوگی مہ سکواڈ کے ہر فرد کو روسٹر کا حصہ رکھا جائے، بیٹنگ آرڈر کافی ٹھیک ہے، کنڈیشن کا جائزہ لیکر فیصلے لیۓ جائینگے۔