Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

رواں ہفتے سی سی آر آئی میں کپاس کے تجرباتی کھیتوں میں ڈرون ٹیکنالوجی کا عملی مظاہرہ کیا جائے گا: ڈاکٹر زاہد محمود

رواں ہفتے سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ،ملتان میں کپا س کے تجرباتی کھیتوں میں ڈرون ٹیکنالوجی کا عملی مظاہرہ کیا جائے گا، یہ بات ڈائریکٹر سی سی آر آئی ڈاکٹر زاہد محمود نے کاشتکاروں کے نام اپنے پیغام میں کہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ رواں ہفتے گیارہ جون بروز ہفتہ ادارہ ہذا میں کپا س کے کاشتکاروں کے لئے "تربیتی پروگرام برائے کاٹن پروڈکشن اور آئی پی ایم”کا انعقاد کیا جا رہا ہے، اور اسی دن بغیر پائلٹ اڑنے والے چھوٹے طیاروں یعنی ڈرون کے ذریعے کپاس کے تجرباتی کھیتوں میں کپاس کی بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں کی صورتحال کا جائزہ لینے اور زرعی وپھپھوند کش زہروں کا استعمال کیا جائے گا۔
تربیتی پروگرام میں سینکڑوں کی تعددا د میں کپاس کے کاشتکار شرکت کریں گے۔

ڈاکٹر زاہد محمود کا کہنا تھا کہ یہ ٹیکنالوجی زرعی زہروں کے استعمال،جڑی بوٹیوں،نقصان دہ کیڑوں اور غذائی اجزاء کی کمی کی مانیٹرنگ،ذرائع آب پاشی، اور کپاس کی پیداوار کے معیار اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے لئے خاص اہمیت کی حامل ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے مٹی کی صحت،زمین میں موجود نمی کی سطح اور کپاس کے کھیت کی اصل حالت کا پتا لگایا جاتا ہے۔ ان معلومات کی بنیاد پر زرعی مداخل کا درست استعمال ممکن بنایا جاتا ہے۔

ڈاکٹر زاہد محمود کا کہنا تھا کہ اس تربیتی پروگرام اور ڈرون ٹیکنالوجی کے عملی مظاہرہ دیکھنے کے لئے تمام کپا س کے کاشتکار اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کا داخلہ بالکل مفت ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button