Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سرکاری کالجز میں داخلے کےلئے دو لاکھ 90ہزار درخواستیں موصول

صوبے بھر کے کالجز میں آن لائن کالج ایڈمیشن سسٹم کے تحت انٹرمیڈیٹ و بیچلرز میں داخلوں کیلئے 2 لاکھ90 ہزار آن لائن درخواستیں موصول،، طلبہ پندرہ دسمبر تک داخلہ فارم جمع کرا سکتے ہیں۔
تفصیل کے مطابق آن لائن کالج ایڈمیشن سسٹم کے تحت پنجاب بھر کے 720 سے زائد سرکاری کالجوں میں انٹرمیڈیٹ کیلئے 2 لاکھ30ہزار سے زائد آن لائن درخواستیں موصول ہوئیں۔
بی ایس آنرز ڈگریوں کے لئے 63 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔لڑکیوں کا انگریزی‘ اردو‘ زوالوجی جبکہ لڑکوں کےآئی ٹی‘بزنس ایڈمنسٹریشن کی جانب رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔
ایف اے کیلئے 88 ہزار‘پری انجینئرنگ کیلئے 16 ہزار، آئی کام کیلئے 13 ہزار سے زائد طلبہ نے اپلائی کیا۔آئی سی ایس کیلئے 52 ہزار‘پری میڈیکل میں 51 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں۔
67 فیصدلڑکیاں پری میڈیکل جبکہ 64 فیصد لڑکے کمپیوٹر ماہر بننے کے خواہشمند ہیں۔
انجینئرنگ کی جانب طلبہ کی دلچسپی میں کمی ‘ 16 ہزار طلبہ نے انجینئر بننے کیلئے فارم جمع کروائے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button