ویمن یونیورسٹی میں ترقیاتی اور تدریسی کامیابیوں کے نئے ریکارڈ

ویمن یونیورسٹی ملتان میں قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ کی قیادت میں ایک سال کے دروان ترقیاتی اور تدریسی اقدامات نے نئے ریکارڈ قائم کئے۔
ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان میں ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کے بعد انتظامی امور سنبھالنے والی قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے اب تک ریکارڈ کام کئے، جس سے یونیورسٹی نے تدریس ، ریسرچ اور ترقیاتی کاموں میں نئے جہتیں متعارف کروائیں، اس دوران تقریباً 30 سکالرز نے پی ایچ ڈی مکمل کی، انٹرنیشنل سطح پر یونیورسٹی رینکنگ میں اضافہ ہوا، معیاری ریسرچ اور ڈسپلن کی وجہ سے والدین کا اعتماد بڑھا، جس کی وجہ سے انرولمنٹ میں بھی اضافہ ہوا اب والدین کے اصرار پر داخلوں کی تاریخ میں توسیع کی گئی تاکہ زیادہ سے زیادہ طالبات داخلوں کےلئے اپلائی کرسکیں، جبکہ اس دوان ریکارڈ ترقیاتی کام ہوائے ، ڈیجیٹل کلاس رومز قائم کئے گئے ، جدید لیب تعمیر کی گئیں۔
اس بارے میں وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ کا کہنا ہے کہ جو ذمے داری سونپی گئی وہ احسن طریقے سے نبھائی ہے، میری ٹیم رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر میمونہ خان، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر حنا علی اور اساتذہ نے اس سفر میں بہت مدد کی، آج ہم نے ایسی بنیاد رکھ دی ہے جس سے یونیورسٹی میں معیاری تعلیم اور ریسرچ کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری رہے گا اور یہ یونیورسٹی ناصرف جنوبی پنجاب بلکہ پاکستان کی نمبر ایک یونیورسٹی بنے گی۔
یونیورسٹی میں تدریسی ماحول کو برقرار رکھنے کےلئے تمام فیکلٹی ممبران کی موسم گرما کی تعطیلات بھی مختصر کردی گئیں، تمام عملہ سٹاف ڈیوٹی پر موجود ہیں تاکہ داخلوں کے لئے آنے والے امیدواروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، ان کی مدد کےلئے داخلہ ڈیسک بھی لگا دیا گیا ہے اگر پھر بھی مشکلات پیش آئیں تو رہنمائی کےلئے اساتذہ اور سٹاف موجود ہیں۔